پولیس محکمہ میں تبدیلیاں و تقرریاں ، سرگن ایس پی ادھم پور تعینات
دو اعلیٰ افسران کو فور طور پر لداخ میں نئی پوسٹنگ پر ڈیوٹی جوئن کرنے کی ہدایت
سرینگر/29جون : جموں کشمیر حکومت نے پولیس محکمہ میں تبدیلیاں اور تقرریاں عمل میںلاکر دو اعلیٰ پولیس افسروںکا تبادلہ لداخ کرکے انہیں فوری طور پر ڈیوٹی طور پر ڈیوٹی جوئن کرنے کا کہا گیا ہے ۔ جبکہ خاتون آئی پی ایس افسر سوگون شکلا کو ایس پی ادھم پورہ کے بطور تعینات کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر حکومت نے بھیم سن توتی ( آئی پی ایس ) ڈی آئی جی جے کے ایس رینج اور اور راجیو اوم پرکاش پانڈے (آئی پی ایس) ، ایس پی ادھم پور کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی نئی پوسٹنگ لداخ میں فوری طور پر رپورٹ کریں ۔ اسی طرح سے حکومت نے ویوک گپتا (آئی پی ایس) ، انچارج ڈی آئی جی ، راجوری پونچھ رینج کو حکم دیا ہے کہ وہ اگلے احکامات تک ،اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ڈی آئی جی ، جے ایس کے رینج کے عہدے کا چارج بھی سنبھالے۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے با ضابطہ طور پر حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ حکمنامہ کے مطابق سرگن (آئی پی ایس) سپرنٹنڈنٹ پولیس ، لیہ ، کو یو ٹی لداخ سے جے اینڈ کے کے UT میں تبادلہ کرنے کے احکامات کے تحت پولیس سپرنٹنڈنٹ ادھم پور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔دریں اثنا ایک علیحدہ حکم کے مطابق ، حکومت نے جموں و کشمیر پولیس (جی) سروس (ٹیلی کام) کے ایس پی (سلیکشن گریڈ) ، راکیش کمار دھر کی تقرری کی منظوری دے دی کیونکہ انچارج ڈائریکٹر ، پولیس ٹیلی مواصلات کی ذمہ داری کی بنیاد پر ، اصولوں کے تحت قابل قبول الاؤنس وصول کریں۔
Comments are closed.