
پاکستان کے اسٹاک ایکسچینج کو بم سے اڑنے کی کوشش ناکام؛چار حملہ آوروں سمیت پولیس اہلکار کے علاوہ چار سیکورٹی گاڑہلاک
سرینگر/29جون : خودکش حملہ آواروں نے پاکستان کے سب سے بڑے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ کیا او راسے اڑانے کی کوشش کی ۔ اس حملے میں 4 حملہ آوروں کے علاوہ 8افراد ہلاک ہوئے۔سی این آئی مانیٹربگ کے پاکستان کے شہر کراچی میں سوموار کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایکسچینج کاروبار کے لئے کھولا تو خود کش حملہ آور فوجی وردی میں ملبوث بلڈنگ میں داخل ہوئے اور وہاں800 سے زیادہ لوگوں میں افراتفری مچ گئی ۔حملہ آوروں کے پاس دستی بم کے علاوہ رائفل اور دوسرے بارودی مواد بھی تھا وہاں پر تعینات پولیس اور رینجرس نے ان حملے کو ناکام بنا یا او ران کے ساتھ تقریبا آدھے گھنٹے تک فائرنگ چلتی رہی ۔ اس میں پولیس کے ایک اہلکار کے علاوہ چار سیکورٹی کارڈ بھی ہلاک ہوئے۔ پولیس نے دعوی کیا کہ اس میں ملوث تمام شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ تمام بلڈنگ کی تلاشی جاری ہے۔ کلعدم شدت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور کہا کہ مز ید بریگیڈ کے آراکین اس حملے میں حصہ لیا ۔ اطلاع کے مطابق حملہ آورپارکنگ کے راستے بلڈنگ میں داخل ہوئے اور دستی بم پھینک کر اندر تک رسائی حاصل کی ۔ بلڈنگ کے داخلے پر موجود پولیس سب انسپکٹر کے علاوہ دومحافظ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اس کارروائی کے دوران کئی سیکورٹی گارڈ اور ایکسچینج کے ملازم بھی زخمی ہوگئے۔ یہ پچھلے کئی مہینوں سے شدت پسندوں کا پاکستان میں سب سے بڑا حملہ ہے جبکہ حملہ آور جس گاڑی میں آئے تھے اسے بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔
Comments are closed.