سرینگر/28جون: ہند پاک کے مابین سرحدی کشیدگی کے بیچ روا ں ماہ کے پہلے 27دنوں میں لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین 16بار گولہ باری اور شلنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران چار فوجی اہلکار اور ایک عام شہری از جاں ہو گیا جبکہ پانچ فوجی اہلکاروں سمیت 9افراد زخمی ہو گئے ۔ سی این آئی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوںکا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس کے نتیجے میں آر پار درجنوں انسانی جانیں زیاں ہوئی ۔ رواں ماہ کے پہلے 27دنوں میں بھی اس کشیدگی کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری اور ہند پاک افواج کے مابین 16مرتبہ گولہ باری اور شلنگ ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ رواں مہینے میں اب تک فوج کے چار اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ فوجی اہلکاراور چار شہری زخمی ہوئے۔ساتھ ہی سرحدوں کے اس پار درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔دفاعی ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ رواںماہ میں ابھی تک پاکستانی فوج نے 16مرتبہ بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے بار بار لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ ساتھ چوکیوں اور دیہاتوں کو نشانہ بنایا تاکہ لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کیا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے بھارتی افواج کے ساتھ جھنڈوں کے اجلاسوں کے دوران سرحد پر امن برقرار رکھنے کے عزم کے باوجود 2019 میں یہ خلاف ورزییں جاری رہیں۔انہوں نے بتایا کہ بار بار گولہ باری اور فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے خوف نے سرحدی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر نقل مکانی پر مجبور کیا۔جموں و کشمیر میں سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر سرحدی باشندوں کے تحفظ کے لئے مرکزی حکومت نے کنٹرول لائن اور آئی بی کے ساتھ zir زمین بنکروں کی تعمیر کے لئے 415 کروڑ روپئے کی منظوری دی اور گذشتہ سال اس کام کو تیز کرنے کی کوششیں کیں۔فوجی ذرائع سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق ، پاک بھارت فوج نے پونچھ کے کیران سیکٹر میں 03 جون کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ ‘‘05 جون کو راجوری ضلع کے سندر بانی سیکٹر میں شیر ٹکڑی اور ددال میں ایل او سی کے ساتھ سیز فائر کی خلاف ورزی میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ جس کی شناخت ہلاوڈر ایم ایم کرن کے نام سے ہوئی ہے۔07 جون کو بارہمولہ ضلع میں رام پور سیکٹر اور ضلع کپواڑہ میں کیران سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی تبادلہ ہوا۔ 09 جون کو: پونچھ کے مانکوٹ سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ بندوقیں بھڑک اٹھی ، اسی طرح 10 جون کو راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ دو جانور ہلاک ، گائوں کو نقصان پہنچا۔14 جون کو اعداد و شمار کے مطابق ، ضلع پونچھ میں سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی جوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت آسام 10 رجمنٹ کے سپاہی لیونگمبرئی ایبونمی کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ زخمیوں کی شناخت لیلی کوٹھیئن سینگھن اور تنگوائک کوئننگر کے نام سے ہوئی ہے۔ 18 جون کو ، پاکستان نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ماچل سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ 20 جون کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں اوری کے حاجیپر سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ ساتھ پاک گولہ باری میں تین شہری زخمی ہوئے تھے جن کی شناخت شبیر احمد کی بیوی پروین بانو ، احمد دین شیخ اور مقبول منگلال کے نام سے ہوئی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.