بدقسمت باپ کی بائک سے 13سالہ بچہ گر کر لقمہ اجل؛جموں میں ٹریفک کے حادثے میں دو ہلاک پانچ زخمی

سرینگر/28جون: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک سڑک حادثے میں تیرہ ماہ کا بچہ لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ ادھرآر ایس پورہ جموں میں سڑک کے ایک حادثے میں 2افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حادثے میں مزید 5افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کئی ایک کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اہوٹو کے مقام پر ایک 13ماہ کا بچہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائکل پر سوار تھا جس دوران موتر سائکل سے بچہ حامد اشرف ایتو ولد محمد اشرف دوران سفر گر کر شدید زخمی ہوا جس کو نازک حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ دریں اثناء گونڈلا نامی گائوں آر ایس پورہ جموں میں ایک کار زیر نمبر (JK02CK-1337)ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر پھسل گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے ۔

Comments are closed.