کورنا وائرس کیسوں میں اضافہ کے بعد رہمو پلوامہ سیل ، دو بینڈ ساملیں اور تین دکانیں سر بمہر

علاقے میں دس دنوں تک تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیوں پر روک ، لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

سرینگر/24جون: کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے بعد ضلع انتظامیہ پلوامہ نے رہمو علاقے کو مکمل سیل کرتے ہوئے لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دس دونو ں تک تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں بند رکھیں ۔ اسی دوران انتظامیہ کے افسران نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں دو بینڈ سا ملوں کا سربمہر کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق رہمو پلوامہ علاقے میں کورنا وائرس کے کیسوں میں گزشتہ کئی دنوں سے اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور ابھی تک علاقے میں 23کووڈ کیس سامنے آنے کے علاوہ ایک معمر شہری کی موت بھی واقع ہوئی ہے ۔ بتا یا جاتا ہے کہ کیسوں میں اضافہ کے بعد تحصیلدار راجپورہ راقب احمد نے دیگر افسران کے ہمراہ علاقے کادورہ کیا جس دوران انہوں نے لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ دس دنوں تک علاقے میں تمام کارو باری و تجارتی سرگرمیاں بند رکھیں جبکہ انہوں نے واضح کر دیا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ تحصیلدار موصوف نے دورہ کے دوران سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کے پاداش میں تین دکانوں اور دو بینڈ سا ملوں کو سر بمہر کر دیا ۔خیال رہے کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں کورنا وائرس کے کیسوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور ابھی تک علاقے سے 23افراد کے کیس مثبت سامنے آنے کے علاوہ ایک معمر شہری کی موت بھی واقع ہوئی ہے ۔

Comments are closed.