زوجیلا سونہ مرگ میں ایک فوجی گاڑی گہری کھائی میں جاگری
ایک فوجی اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ، ایک اور زخمی ، ہسپتال منتقل
سرینگر /11جون : زوجیلا سونہ مرگ میں ایک فوجی گاڑی حادثے کی شکار ہونے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا جبکہ ایک اور زخمی ہوا ہے ۔ اس دوران زخمی فوجی اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر لہہ شاہراہ پر زوجیلا رنگا موہر سونہ مرگ کے مقام پر ایک فوجی گاڑی گہری کھائی میں جاگری،فوجی کانوائی لہہ سے سرینگر کی طرف آرہی تھی جس دوران گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی سے قابل کھودیا جس کے نتیجے میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار ایک فوجی اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ہوا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کو فوجی ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاڑی زیر نمبر 18D 2J7633A.رنگا موہرا کے مقام پر حادثے کی شکار ہوئی جس میں ایک فوجی لقمہ اجل بن گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ فوری طور پر بچائو کارروائی شروع کرتے ہوئے زخمی فوجی اہلکار اور ایک نعش کو کھائی سے باہر نکالا گیا اور زخمی فوجی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہلاک شدہ فوجی کی نعش کو سونہ مرگ پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا جہاں قانونی لوازمات کے بعد نعش کو متعلقہ فوجی یونٹ کے سپرد کردیاجائے گا۔ (سی این آئی )
Comments are closed.