ویڈیو:پٹھان پورہ بڈگام میں شبانہ مختصر جھڑپ کے بعد جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار
جھڑپ کے مقام سے گولیوں کے کچھ رونڈ ، پستول اور گرینیڈ بر آمد
سرینگر /11جون : شوپیان کے بعد وسطی ضلع بڈگام کے مضافات میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر جھڑپ کے بعد جنگجو ئوں فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے تاہم جھڑپ کے مقام سے فوج و فورسز نے کچھ اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ گولیوں کے مختصر تبادلہ کے بعد اگرچہ علاقے میں تلاشی آپریشن بھی عمل میںلایا گیا تاہم کہیں پر بھی جنگجوئوں اور فورسز کا دوبارہ آمنا سامنا نہیںہوا ۔ سی این آئی کے مطابق پٹھان پورہ بڈگام میں دو سے تین جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو علاقے میں محاصرہ میں لیکر تلاشی کارورائی شروع کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی اعلیٰ صبح قریب 3بجے علاقے میں اس وقت گولیوںکی گن گرج سنائی دی جب جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر پہلے گرینیڈ داغا جس کے بعد اندھا دھند گولیاں چلائی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے ساتھ ہی فوج و فورسز نے بھی جوابی کارورائی کرتے ہوئے واپس فائرنگ کی اور طرفین کے مابین کچھ منٹوںتک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا تاہم بعد میں خاموشی چھا گئی ۔ علاقے میں مختصر گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی فوج و فورسز نے پورے علاقے کو گھیر لیا اور جنگجوئو ں کی تلاش شروع کر دی تاہم جنگجوئوں اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ علاقے میں جمعرات کی صبح تک تلاشی آپریشن چلایا گیا تاہم کہیں پر بھی دوبارہ جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہو ا جبکہ تلاشی کارروائی کے دوران فورسز نے گولیوںکے کچھ رونڈ ، پستول ، گرینیڈ اور دیگر سامان بر آمد کر لیا ۔ ادھر پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments are closed.