کوروناوائرس سے متاثر ڈاکٹر بذریعہ جہاز پہنچا دلی سے سرینگر
کووڈ19حیثیت چھاپنے پر پولیس نے کیا کیس درج ، دیگر مسافروں کی جان کیلئے بنا خطرہ
سرینگر /11جون: دلی سے سرینگر بذریعہ طیارہ کوروناوائرس میں مبتلاء ایک ڈاکٹر کے خلاف انتظامیہ نے پولیس کو کیس درج کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ڈاکٹر کا ٹسٹ مثبت آنے کے باوجود بھی دوران سفر اپنی معاملہ حکام سے چھپاکر گھر پہنچ گیا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کورناوائرس سے متاثر ایک ڈاکٹر دلی سے سرینگر بذریعہ طیارہ سرینگر پہنچا ۔اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے پولیس کوہدایت کی ہے کہ وہ ڈاکٹر کے خلاف کیس درج کرلیں کیوں کہ ڈاکٹر ہونے کے باوجود بھی اس نے یہ معاملہ چھپاکردوران سفر جہاز میں سوار دیگر مسافروں کی جان خطرے میں ڈالی ۔مذکورہ ڈاکٹر تین روز قبل GoAirکے جہاز میں دلی سے سرینگر پہنچا ۔ڈاکٹر نے کووڈ 19ٹسٹ دلی میں کیا تھا جہاں اس کی رپورٹ مثبت آئی تھی اور اس طرح سے اس نے کئی لوگوں کو وائرس کے دائرے میں لاکر ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر ایرپورٹ سے سیدھے اپنے گھر پرے پورہ پہنچا جس کے بعد وہ یہاں ہیلتھ افسران سے ملا اور ان پر زور دیا کہ اسے کووڈ ہسپتال میں داخل کریں تاہم ڈاکٹروں نے اس سے کہا کہ کووڈ ہسپتا ل میں داخل ہونے سے قبل اس کا ٹسٹ کرنا ضروری ہے اور اگر ٹسٹ مثبت آتا ہے تو ہی کووڈ وارڈ میں داخل کیا جاسکتا ہے جس پر موصوف نے ان سے کہا کہ اس کا ٹسٹ پہلے ہی دلی میں کیا جاچکا ہے اور وہ پازیٹو آیا ہے ۔ اس دوران متعلقہ ہیلتھ افسران نے اس صورتحال پر ضلع انتظامیہ کو مطلع کیا جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے پولیس کی ہدایت دی کہ مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف ڈیزاسٹر ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا جائے ۔
Comments are closed.