سرینگر/10جون/سی این آئی// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے بونیار اوڑی علاقے میں چند روز قبل اچانک لاپتہ ہوئے ایک فوجی اہلکار کی لاش کو بجلی پروجیکٹ کے ڈیم سے کیا گیا۔ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر اس ضمن میں معاملہ درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ بونیار اوڑ میں ایک فوجی اہلکار دوران ڈیوٹی اچانک لاپتہ ہوا تھا جس کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے پولیس اور فوج نے کھوج شروع کی تھی تاہم لاپتہ فوجی اہلکار کی نعش آج 5روز بعد ایک ڈیم سے ملی ۔ ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے بونیار اوڑی میں پانچ روز قبل لاپتہ فوجی اہلکار کی لاش بدھ کو این ایچ پی سی ڈیم سے برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ اہلکار نے اپنا ہتھیار اور ذاتی موبائل فون دریائے جہلم کے کنارے پر چھوڑا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پانچ دن کی مسلسل تلاش کے بعد آج مذکورہ اہلکار کی لاش بونیار ڈیم سے برآمد ہوئی۔مہلوک کی شناخت افسار سنگھ ولد سریندر سنگھ ساکن اترپردیش میں بجنور ضلع کے بیکنا گاوں کے بطور ہوئی ہے اوراس کا آئی ڈی نمبر3312984 تھا اور وہ فوج میں جاٹ کی پانچویں بٹالین سے وابستہ تھا۔ مذکورہ اہلکار 2016 میں فوج میں بھرتی ہوا تھا۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر اس ضمن میں معاملہ درج کرلیا ہے اور تمام قوانونی لوازمات کے بعد ہی متعلقہ فوجی یونٹ کو نعش سپرد کی جائے گی ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.