
ایمز کے سینئر ڈاکٹر نے وزیر اعظم مودی کوکووڈ 19کے پھیلائو کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا
سرینگر08جون:ایمز کے سینئر ڈاکٹر نے انڈین میڈیکل سائنس کے جریدے کوخط لکھ کر وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا ہے کہ مودی کی غلط پالیسی کی وجہ سے ملک میں کوروناوائرس کا تیزی کے ساتھ پھیلائو بڑھ گیا ہے ۔ مکتوب میں لکھا گیا ہے کہ وزیر اعظم کو پتہ ہی نہیں تھا کہ اس عالمی وبائی بیماری کے ساتھ کس طرح نپٹنا ہے جس کے باعث عام لوگوں کوبھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹر آنند نے لکھا ہے کہ لاک ڈاون سے پہلے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اورپالیسی سازوں کے درمیان مشاورت ضروری تھی تاہم وزیر اعظم نے لاک ڈاون جاری کرتے ہوئے اس بات کو نظر انداز کردیا جس کی وجہ سے آج ملک میں کیسوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ لاک ڈاون تین ماہ پہلے کیا گیا جبکہ اس کی ضرورت اب تھی اب اگر لاک ڈاون نہیں کیا گیا تو بھارت دنیا کا بدترین دیش ثابت ہوسکتا ہے جہاں پر وائرس اپنا قہر برسائے گا۔
Comments are closed.