سرینگر08جون: سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز کی جموں و کشمیر میں زیر حراست معاملے پر سپریم کورٹ میں سوموار کو سماعت ہوئی جس دوران عدالت عظمی نے مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔اور معاملے کی اگلی سماعت جولائی میں مقرر کی گئی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں 5 اگست 2019 سے گھر کی نظربندی کو چیلنج کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نے سپرریم کورٹ میں درخواست ائر کی درخواست میں سوز کی نظربندی کے حکم کو منسوخ کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم کیا گیا ہے ۔سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز کی جموں و کشمیر میں زیر حراست معاملے پر سپریم کورٹ میں سوموار کو سماعت ہوئی جس دوران عدالت عظمی نے مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔خیال رہے کہ درخواست میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق مرکزی وزیر کو فوری رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ سوز ایک قانون کا پابند شخص ہے جو ایک پرامن ہندوستانی شہری ہے۔ انہوں نے امن کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ، اور نہ ہی عوامی امن کو پریشان کیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.