واگورہ بارہمولہ میں ایک اور بچی لقمہ اجل؛گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دو بچے لقمہ اجل

سرینگر09جون: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک 2سالہ بچی نالہ میں ڈوب کر غرقآب ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ غرقآبی کا دوسرا واقع ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق واگورہ بارہمولہ میں ایک ایک 2سالہ بچی عفت جان دختر عاصف احمد وانی ساکنہ واگورہ کریری نالہ میں پیر پھسل جانے کے نتیجے میں ڈوب گئی۔ اس واقع کے فورا بعد مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچنے اور قریب دو کلو میٹر دو بچی کی نعش کو پانی سے برآمد کیا۔ بچی کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قراردیا۔اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں گزشتہ روز ذالپورہ سوناواری بلاک نوگام میں ایک چار سالہ بچہ پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق 5 سالہ علی محمد کاچرو ولد محمد اکبر کاچرو ساکنہ ذالپورہ سوناواری اپنے گھر کے نزدیک کھیلتے کھیلتے ایک پانی کے گھڑے میں جا گرا اور اس کے بعد اسی میں دم توڑ بیٹھا۔ اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران غرقآبی کایہ دوسرا واقع پیش آیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے یہ آٹھواں بچہ ہے جو پانی میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ہے۔ گزشتہ روز 8جون کو ذالپورہ سوناواری بلاک نوگام میں ایک چار سالہ بچہ پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق 5 سالہ علی محمد کاچرو ولد محمد اکبر کاچرو ساکنہ ذالپورہ سوناواری اپنے گھر کے نزدیک کھیلتے کھیلتے ایک پانی کے گھڑے میں جا گرا اور اس کے بعد اسی میں دم توڑ بیٹھا۔ اس خبر کے پھیلتے پورے دیہات میں صف ماتم بچھ گیا۔متعلقہ پولیس تھانے کے ایک عہدیدار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ بچہ پانی میں ڈوب کر مرگیا ہے جس کی شناخت علی محمد کاچرو ولد محمد اکبر کاچرو عمر 5 سال کے طور ہوئی۔ اس سے پہلے رواں ماہ کی 2تاریخ کو شوپیاں میں ایک 5سالہ بچہ حازم ملک ولد رفیق احمد ملک غرقآب ہوکر لقمہ اجل بن گیا جبکہ یکم جون کو شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک 7سالہ لڑکا غرقآب ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک سات برس کا لڑکا جس کی شناخت فرحان فیاض ولد فیاض ساکنہ بٹہ پورہ سوپور اپنے نانیہال آیا تھا جس دوران بہرام پورہ کے نزدیک اور دریائے جہلم کے کنارے چل رہا تھا کہ اس کا پھر اچانک پھسل گیا اور وہ دریاء میں ڈوب گیا۔ یہ واقع پیش آنے کے ساتھ ہی پولیس اور مقامی ٹیم نے بچے کو دریاء سے باہر نکلانے کیلئے کارروائی شروع کی تاہم تادم تحریر بچے کی نعش کو پانی سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے بہرام پورہ سوپور میں واٹر فال میں ایک کم عمر لڑکی ڈوب کر لقمہ اجل بن گئی جبکہ 28مئی کو وسطی ضلع گاندربل کے کنگن قصبہ میں ایک 3سالہ بچہ پانی میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیاذرائع کے مطابق، کنگن میں وانگاتھ کے قریب لڑکا، عرفان احمد کھٹانا ولد شوکت احمد کھٹانہ نالہ میں اُس وقت دوب گیا جب اس کا پیر پھسل گیا اور وہ پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ ہی بہہ گیا۔ اس دوران بچے کی نعش کو ڈھونڈنے کیلئے مقامی غوطہ خور اور پولیس کی ٹیم سرگرم ہوچکی ہے اورپانی سے نعش کونکالنے کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک بچے کی نعش کو برآمد نہیں کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ میں یہ غرقآبی کایہ تیسرا واقع ہے اس سے پہلے 18مئی کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں ایک 14سالہ لڑکا عاقب احمد شیخ ولد فیاض احدم شیخ ساکنہ ارکمو کوکرناگ نزدیکی نالہ میں نہانے کے دوران ڈوب گیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران جائے واردات پر پہنچے جہاں پر انہوں نے لڑکی کی نعش کو پانی سے نکالنے کیلئے اقدامات اُٹھائے اور کافی مشقت کے بعد نعش کو پانی سے باہر نکالا تھا۔اس کے بعد پانپور کے علاقے میں دو بچیاں پانی میں ڈوب گیں تھیں۔

Comments are closed.