امسال ابھی تک جنگجوئوں کے خلاف آپریشنوں میں اعلی کمانڈروں سمیت 93جنگجو از جاں / 15کور کمانڈر

پاکستان نہیں چاہتا کہ جموں کشمیر میں امن قائم ہو، مقامی نوجوان اپنے مستقبل سنوانے میں مصروف

سرینگر08جون: جموں کشمیر میں محض چھ ماہ سے کم وقفہ میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین تصادم آرائیوںمیں اعلیٰ کمانڈوں سمیت 93جنگجوئوں جاں بحق ہو گئے ۔ادھر فوج کے 15کور کمانڈر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل اس کوششوں میں ہے کہ کشمیر میں امن کی صورتحال کو بگاڑا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دو مسلح تصادم آرائی میں 9جنگجو ئوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں امسال ابھی تک درجنوں مسلح تصادم آرائیوں میں 93جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ دفاعی ذرائع کے مطا بق جموں کشمیر میں جنگجوئوں کے خلاف آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے جبکہ اس کیس اتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے فوج متحرک ہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطانق گزشتہ 24گھنٹوں کے جنوبی ضلع شوپیان میں دو مسلح تصادم آرائیوں میں حزب کمانڈر سمیت 9جنگجووں کی ہلاکت کے ساتھ ہی سوموار کی صبح تک امسال 93جنگجوئوں کا ہلاک کیا گیا جن میں اعلی کمانڈر ریاض نائیکو اور جنید صحرائی کے علاوہ ریزسٹنس فرنٹ کے لیڈران بھی شامل تھے ۔ فوجی ذرائع کے مطابق جموں کشمیر میں جنگجوئوں کے خلاف کامیاب آپریشنوں کے بیچ لائن آف کنٹرول پر بھی دراندازیوںکی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے فوج متحر ک ہے اور جبکہ ان کارورائیوںمیں فوج کو بھی کافی نقصان ہو گیا ۔ جس میں سے گزشتہ ماہ کیرن سیکٹر میں خونین معرکہ آرائی کے دوران فوج کے پانچ پیرا کمانڈو اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ اس کے علاوہ ہند وارہ آپریشن میں دو اعلیٰ فوجی افسروں سمیت چافوجی اہلکار اپنی جانیں گنوا بیٹھیں ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق جموںکشمیر میں جنگجوئوں کے خلاف آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے جس میں فوج و فورسز کا امسال کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ ادھر فوج کے 15کور کمانڈر بی ایس راجو نے شوپیان آپریشن میںفوج و فورسز کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ صرف پاکستان ہے جو نہیںچا ہتا کہ کشمیر میں امن کی صورتحال قائم ہو ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو ایک تو وہ ہتھیار سپلائی کرتا ہے جبکہ دوسری چیز وہ اس پار سے دراندازی کرکے کشمیر میںحالات بگاڑنے کی ہمیشہ تاک میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد عوام نے امن کو ترجیح دی ہے اور یہاںکے نوجوان اپنے مستقل کو سنوانے میں لگیںہوئے ہیں ۔

Comments are closed.