ویڈیو: پاکستان عسکریت پسندوں کا پشت پنا ہ ، جموں کشمیر میں حالات بگاڑنے کے در پے / دلباغ سنگھ

گزشتہ د و ہفتوں میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں 22جنگجو ہلاک ، فورسز کا بڑی کامیاب حاصل

 

سرینگر08جون: پاکستان پر عسکریت پسندوں کو جموںکشمیر میں دھکیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جموں کشمیر میں 22جنگجو ئوں کا ہلاک کر دیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ سرحدوں پر الرٹ فورسز اور جموں کشمیر میں سیکورٹی ایجنسیاں مشترکہ طور پر پاکستان کے ہر منصوبہ کو ناکام بنانے کیلئے چوکس ہے اور زمینی سطح پر اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس ہیڈ کواٹرس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں و کشمیر شری دلباغ سنگھ نے جنگجوئوں کے خلاف کامیاب آپریشنوں پر سیکورٹی فورسز کو مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عوام کے کامیاب تعاون سے 22جنگجوئوں کا ہلاک کر دیا گیا ۔ جبکہ ان آپریشنوں میںفورسز کا کم نقصان اٹھانا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس ، فوج اور سی اے پی ایف جموں و کشمیر کے عوام کو زیادہ پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان اور عسکریت پسند جموں وکشمیر کے بہتر ماحول کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور پاکستان دراندازی کے ذریعے تربیت یافتہ جنگجوئوں کو جموں کشمیر بھیج دیتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر ہماری فوج چوکس کے اور پاکستان کی کسی بھی کارورائی کو ناکام بنانے کیلئے کام کر رہی ہے ڈی جی پی نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک 35 کارروائیوں میں 88 جنگجوئوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ، جبکہ ان کے معاون 40 افرا د کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جن کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر لئے گئے ہیں ۔ پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان جنگجوئوں کی امداد کرنے کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیری نوجوان کو اکسانے کی کوشش کر رہا ہے اور انہیں عسکریت کی طرف راغب کرنے کی کوششوں میںمصروف ہے تاہم ہماری سیکورٹی ایجنسیوں ان کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی کوششوں او ر عوامی تعاون کے زمینی سطح پر مثبت تنائج سامنے آ رہے ہیں جس سے نوجوانوںکو تشدد سے دور کیا جا رہا ہے ۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے زمین پر جو عزم اور لگن ظاہر کی وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے اینڈ کے پولیس اور ایس ایف نے گذشتہ 3 دہائیوں میں متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنے میں پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور اس بار بھی انہوں نے مہلک وائرس سے لڑنے میں مختلف ایجنسیوں کی حمایت کرتے ہوئے بہادری کے ساتھ COVID-19 کے چیلینج کا مقابلہ کرنے میں ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد پولیس اہلکار جو اس وائرس سے متاثر ہوئے تھے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

Comments are closed.