ربن کے پنجورہ شوپیان میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم ، چار حزب جنگجو جاں بحق ، مکان تباہ
جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے میں پُر تشد دمظاہرے ، چھڑپیں ، شوپیان میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ بند
محض 24گھنٹوں میں شوپیان میں دو خونین معرکہ آرائیوں میں حزب کمانڈر سمیت 9جنگجو جاں بحق
سرینگر08جون: ربن جھڑپ کے محض کچھ گھنٹوں بعد پنجورہ شوپیان میں دوسری خونین معرکہ آرائی کے دوران 4حزب جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔جبکہ ایک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ۔ اسی طرح سے 24گھنٹوں کے دوران ضلع شوپیان میںاعلیٰ کمانڈر سمیت 9جنگجو جاںبحق ہو گئے ۔ جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ کے ساتھ ہی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی جس دوران فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ استعمال کیا جبکہ ضلع شوپیان میں انٹر نیٹ خدمات مسلسل بند پڑی ہوئی ہے ۔ جموں کشمیر پولیس سربراہ نے جھڑپ میں چار جنگجوئوں کی ہلاکت لی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں 6اعلیٰ کمانڈرو ں سمیت 22جنگجو ہلاک ہوئے ۔ سی این آئی کے مطابق ربن شوپیان میں مسلح تصادم آرائی کے بعد پنجورہ شوپیان میں جنگجوئوں کے ایک گروپ کی موجودگی کی مصد قہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 44آر آر ، سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے علاقہ کو اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی شروع کر دی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں سوموار کی اعلیٰ صبح قریب 3بجے اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میںشدید گولی باری کی ۔علاقے میں جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوئوں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا۔جبکہ ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے میں کچھ گھنٹو ں تک خاموشی چھا گئی جس کے بعد تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں اس وقت ایک مرتبہ پھر گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب رہائشی مکان میں محصور مسلح جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فوج و فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی ایک بار پھر علاقے میںگولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کی گن گرج سے دھماکوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور ہر طرف خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی جبکہ کئی گھنٹوں تک علاقے میںجاری رہنے والی جھڑپ کے بعد جب علاقہ میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو فوج و فورسز نے جھڑپ کے مقام سے چار جنگجو ئوں کی نعشیں بر آمد کی تاہم ان کی شناخت فوری طور پر نہ ہو سکی ۔قابل ذکر ہے کہ یہ ضلع میں24گھنٹوں کے دوران دوسرا معرکہ آرائی ہے جن میں کل ملاکر9جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ گذشتہ روز ربن نامی گائوں میں فورسز نے5 مقامی جنگجوئوں کو جاں بحق کیا تھا۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے پنجورہ میں معرکہ آرائی اور چار جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا اور یہ چاروں مقامی تھے۔فوج نے بھی ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے پنجورہ معرکہ آرائی میں4جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔تاہم مارے گئے جنگجوئوں کی شناخت کے بارے میں خاموش ہیں۔ادھر جھڑپ کے مقام پر نوجوان جمع ہوئے جو سکیورٹی فورسز اہلکاروں پر زبردست پتھرا کر رہے تھے۔ پتھراو کرنے والے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے فورسز اہلکار وں نے پیلٹ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
Comments are closed.