جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیاں؛سی آر پی ایف اہلکار سمیت ایک ہی دن میںمزید چار اموات ، ہلاکتوں کی تعداد 45پہنچ گئی

ضلع پلوامہ میں کورنا سے پہلی موت ، کورنا کیسوں میں اضافہ سے لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر

سرینگر08جون: کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ سی آر پی ایف اہلکار سمیت کشمیر میں ایک ہی دن میں چار ہلاکتوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلک بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45تک پہنچ گئی ہے ۔ تازہ ہلاکتوں میں سی آر پی اہلکار اور جنوبی ضلع پلوامہ میں پہلی موت درج ہوئی ہے۔ ادھر ایک ہی دن میں چا ر اموات کے بعدلوگوں میں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کوروناوائرس کا قہر بدستور جاری ہے ۔ وادی کشمیر میں جہاں گزشتہ کئی دنوں سے مثبت کیسوں میں کافی اچھال دیکھنے کو ملا وہیں ہر روز اموات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ سوموار کو مہلک کورنا وائرس نے جموں کشمیر میں مزید چار افراد کی جان لی ۔ معلوم ہوا ہے کہسوموار کے روزمہلک کورونا وائرس نے چار افراد کی جان لی۔آج کورونا سے مرنے والے چوتھے شخص کا تعلق پلوامہ ضلع کے پانپور سے تھا۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد45ہوگئی ہے۔ سوموار کی اعلیٰ صبح پہلے جنوبی ضلع اننت ناگ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار اور خانیار سرینگر کا ایک35سالہ شہری کورونا انفکشن کی وجہ سے پیر کو جاں بحق ہوگئے ۔سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سکمز پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ اْتر پردیش کے رہنے والا 40سالہ اہلکار گذشتہ رات دیر گئے زندگی کی جنگ ہار گیا۔ اس سے قبل اہلکار کا نمونہ5جون کو لیا گیا تھا جس کی رپورٹ آج مثبت آگئی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ اہلکار سی آر پی ایف کی90ویں بٹالین سے وابستہ تھا اور آج کل اْرنہال اننت ناگ میں تعینات تھا۔اس دوران خانیار سرینگر کا ایک شہری بھی کورونا سے جاں بحق ہوگیا۔ مذکورہ شہری صدر اسپتال سے، جہاں اْس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، سی ڈی اسپتال منتقل کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی جاں بحق ہوگیا۔ سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق مذکورہ شہری کا ٹیسٹ صدر اسپتال میں مثبت آیا تھا جس کے بعد اْسے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی جنگ ہار گیا۔ سی آر پی اہلکار اور خانیار کے شہری کی موت کے بعد شمالی کشمیر کے ہندوارہ کا ایک شہری جو کورونا وائرس میں مبتلا تھا، سی ڈی اسپتال سرینگر میں جاں بحق ہوا گیا جبکہ چوتھی ہلاکت جنوبی ضلع پلوامہ کے پانپور سے ہوئی جہاں 55سالہ شہری نمونہ ہونے سے لقمہ اجل بن گیا تاہم بعد میں اس کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپرا نٹیڈنٹ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میںموت ہوئی جس کے بعد اسکا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ اس طرح سے ایک ہی دن میں وادی کشمیر میں چار ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے اب تک45افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ان میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور کولکتہ کا باشندہ بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں میں4کا تعلق جموں صوبے سے تھا جبکہ باقی ماندہ 39افراد وادی کشمیر کے شہری تھے۔ جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کیس اتھ ہی وادی میں بندشیں پھر سے سخت کردی گئیں ہیںجبکہ لوگوںنے بھی گھروں سے نکلنے میں پرہیز کیا ہے جس کے نتیجے میں شہر سرینگر سمیت دیگر قصبہ جات میں آج لوگوں کی نقل و حمل کم دیکھی گئی جبکہ نجی گاڑیاں بھی سڑکوںپر کم ہی نظر آئی۔

Comments are closed.