سوپورمیں دلخراش حادثہ؛نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

سوپور:۷۲،مئی: شمالی قصبہ سوپورمیں بدھ کے روزاُسوقت غم واندوہ کی لہردوڑ گئی،جب یہاں شیرکالونی بستی کا ایک نوجوان مزدوربجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔معلو م ہواکہ 21سالہ جواں سال مزدورسجاد احمد کنوال ولدنذیراحمد تحصیل روڑ پرواقع ایک عمارت کی چھت پرکام کرہاتھاکہ اس دوران اُسکو بجلی تارکوچھونے ست زوردارجھٹکا لگا۔اکیس سالہ سجاد احمد کوفوری طورپرسب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچایاگیاجہاں سے ڈاکٹروں نے اُس کومیڈیکل کالج اسپتال بارہمولہ لیجانے کی ہدایت دی لیکن کاتب تقدیر کوکچھ اورہی منظور تھاکیونکہ بارہمولہ اسپتال پہنچانے سے قبل ہی نوجوان مزدورراستے میں داعی اجل کولبیک کہہ گیا۔سوپورپولیس نے جواں سال مزدورکی المناک موت کے حوالے سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

Comments are closed.