کچھ دنوں کی گرمی کے بعد موسمی صورتحال میں پھر تبدیلی؛اگلے 48گھنٹوں تک وادی میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا امکان

سرینگر/22مئی : وادی کشمیر میں اگلے 48گھنٹوں کے دوران گرج چمکنے کے ساتھ ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عید الفطر کو ایام کے دوران لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے کا امکان ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں اگرچہ گذشتہ کئی روز سے موسم بہتر تھا اور درجہ حرارت میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا تاہم ایک بار پھر موسم ابتر ہونے کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں اگلے 48گھنٹوں تک موسم میں پھر تبدیلی آسکتی ہے اور گرج چمکنے کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں پر چھنٹیں بھی پڑسکتی ہے جبکہ کئی جگہوں پور ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے ۔ یادرہے کہ وادی میںگذشتہ پانچ ماہ کے دوران اکثر ایام موسم کی صورتحال ابترہی بنی رہی اور آئے روز بارشیں ہونے کے نتیجے میں کاشتکاروں کو بھی ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم چند روز سے موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی تھی لیکن ایک بار پھر موسم خراب ہونے کا امکان ہے ۔ یاد رہے کہ فصلوں کیلئے دھوپ کا بہت ہی لازمی ہے اور اگر زیادہ دنوں تک بارشیں ہوتی ہے اور دھوپ فصل کو نہ لگے تو فصل تباہ ہوسکتی ہے ۔

Comments are closed.