بیجنگ:۷۲،مئی: لداخ خطہ میں اصل کنٹرول لائن یعنی LACپربھارت اورچین کی افواج کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے جاری سخت کشیدگی کے بیچ چین کے صدر شی جن پنگ نے فوج سے جنگ کیلئے تیار رہنے کو کہا ہے۔ جن پنگ نے منگل کو چینی فوج کے لئے ایک حکم جاری کیا اور اس سے پوری مضبوطی سے ملک کی خود مختاری کی حفاظت کرنے کو کہا۔ شی جن پنگ نے یہ حکم پارلیمنٹ اجلاس کے دوران پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلزآرمڈ پولیس فورس کے نمائندوں کی میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے دیا تھا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور تقریبا 20 لاکھ فوجیوں والی فوج کے سربراہ 66 سالہ جن پنگ نے کہا کہ سرحد پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور کئی ممالک مل کر چین کو نشانہ بنانے کی تیاری میں ہیں، ایسے میں فوج کو برے حالات کے لئے تیار رہنا چاہئے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے فوج کو حکم دیا کہ وہ سب سے خراب صورت حال کا تصور کرے، اس کے بارے میں سوچے اور جنگ کے لئے اپنی تیاریوں اور ٹریننگ کو بڑھائے۔ تمام مشکل حالات سے فوری اور موثر طریقے سے نمٹے۔ ساتھ ہی پوری مضبوطی کے ساتھ قومی خود مختاری، سیکورٹی اور ترقی سے منسلک مفادات کی حفاظت کرے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.