تیز رفتار نجی گاڑی نے 2خواتین کوکچل ڈالا؛ایک لقمہ اجل،دوسری زیرعلاج،گاڑی ضبط،ڈرائیور گرفتار

بڈگام:۷۲،مئی: وسطی ضلع بڈگام میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ دوسری شدیدزخمی ہوئی۔معلوم ہواکہ ستسوچھترگام بڈگام میں ایک تیز رفتارنجی گاڑیSUVنے راہ چلتی دوخواتین کوکچل ڈالا۔دونوں خواتین کوبرزلہ اسپتال سری نگرمنتقل کیاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ سڑک حادثے میں زخمی ہونے والی دونوں خواتین کوبرزلہ اسپتال سری نگر منتقل کیاگیا تاہم ایک خاتون اسپتال میں دم توڑ بیٹھی۔اسپتال کے چیف میڈیکل افسرڈاکٹر سائمہ نے بتایاکہ یہاں دوخواتین کوشدیدزخمی حالت میں لایاگیالیکن ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ بیٹھی جبکہ دوسری زخمی خاتون کاعلاج ومعالجہ چل رہاہے۔اُدھر پولیس ذرائع نے بتایاکہ سڑک حادثے کاموجب بننے والی نجی گاڑی کوضبط اوراسکے ڈرائیور کوگرفتارکیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ پولیس تھانہ نوگام میں اس حادثے کی مناسبت سے کیس در ج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔

Comments are closed.