سرینگر/22مئی : لاک ڈائون کے باعث وادی کے مختلف علاقوں میں درماندہ غیر ریاستی مزدوروں نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کی گھر واپسی کیلئے انتظامات کئے جائیں ۔ سی این آئی سٹی رپورٹر کے مطابق جمعہ کی صبح غیر ریاستی مزدوروں کی ایک خاصی تعداد پریس کالونی سرینگر کے قریب نمودار ہوئی جنہوں نے جموں کشمیر انتظامیہ کے خلاف دھرنا دیکر احتجاج کیا ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے احتجاج کر رہے غیر ریاستی مزدورں نے بتایا کہ وہ لاک ڈائون کے باعث کشمیر میں ہی درماندہ ہو گئے ہیں اور گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ سے کشمیر میں درماندہ رہنے کے باعث ان کے پاس موجود کھانے پینے کا سامان ختم ہو گیا ہے اور پیسوں کی بھی کافی قلت پائی جا رہی ہے ۔ احتجاجی مزدوروں کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر مزدوری کیلئے آ ئے تھے اور گھر کا خرچہ چلانے کیلئے آئیں تھے تاہم گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ سے اک ڈائون کے باعث وہ کرایہ کے کمروں میں بھی محصور ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں ان کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ لاک ڈائون کے باعث وہ کمروں میں ہی محصور ہے اور کھانے پینے کے سامان کے علاوہ ان کے پیسہ اب کوئی پیسہ بھی نہیں ہے ۔ احتجاجی مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہمیں کشمیر میںخدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا اور ہمارا کوئی سننے والا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہو ں نے کئی مرتبہ انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا تھا تاہم آج تک کسی نے ہمارے طرف دھیان نہیں دیا جس کے نتیجے میں ہمیں کافی پریشانیوںکا سامنا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں جلد از جلد گھر واپس پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائیںجائے تاکہ ہم بھی گھر صیح سلامت پہنچ سکے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.