گاندربل میںمنافع خور قصائے کے خلاف کیس درج؛کولگام میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر دو افراد گرفتار

سرینگر/22مئی: گاندربل پولیس نے ایک قصائے کے خلاف کاروائی کی جوکہ لوگوں میں زیادہ دام میں گوشت فروخت کررہا تھا ۔ادھر کولگام پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دو افراد کی گرفتاری بعمل لاکر ان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔ سی این آئی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے گارندبل پولیس نے ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال کی ہدایات پر ایک قصائے ریاض احمد راتھر ساکن سلورہ کے خلاف کیس زیر ایف آئی آرنمبر103/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا۔مذکورہ قصائے گوشت فی کلو 600 روپئے میں فروخت کرتا تھا ۔ایس ایس پی گاندربل ضلع کے تمام ایس ایچ او صاحباں کو ہدایات دی کہ ان معتبرک ایام میں مارکیٹ چیکنگ بعمل لائے تاکہ بازار میں کسی بھی طرح کی کالا بازاری نہ ہوسکے۔اس کے علاوہ انہوں نے ضلع کے لوگوں سے گزارش کی ہے اگر ان کے علاقے میں کوئی بھی دوکاندار کسی بھی طرح کی کالا بازاری کریں تو اُس صورت میں پولیس کو مطلع کریں تاکہ ان منافع خوروں کے قانون کے متعلق سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی۔ادھر کولگام پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دو افراد کی گرفتاری بعمل لاکر ان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔لگام پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اب تک 117 ایف آئی آردرج کئے۔اس دوران آج تھانہ پولیس دھمال ہانجی پورہ کولگام نے دو افراد کی گرفتاری بعمل لائی جن کو قانون کی خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتارکیا گیا۔ ان کے خلاف کیس زیر ایف آئی آرنمبر73/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا۔کولگام پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش ہے کہ موجودہ حالات میں سماجی دوری برقرار رکھیں تاکہ اس وبائی کووڑ ۔19 سے نجات مل سکیں اور بلا ضرورت سفر نہ کریں اور جوکوئی بھی شخص انتظامہ کی جانب سے نافظ کی گئی بندیشوں کی پاسداری نہ کریں اُن کے خلاف قانون کے متعلق سخت کاروائی کی جائیگی۔

Comments are closed.