لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی خلاف ورزیوں سے جنگ جیسی صورتحال برقرا؛مسلسل پانچویں روز بھی پونچھ اور راجوری سیکٹروں میں شدید نوعیت کی گولی باری اور شکنگ

سرینگر/22مئی : دنیا بھر میں وبائی بیماری کے پھیلائو کے چلتے لائن آف کنٹرول پر تنائو کا ماحول برقرار ہے اور مسلسل پانچویں روز بھی لائن آف کنٹرول کے پونچھ اور راجوری سیکٹر وں میں پاکستان نے جنگ بندی محاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی دھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ہے ۔ادھر سرحدوں پر جاری کشیدگی کے باعث کنٹرول لائن کے قریب رہنے والوں افراد میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کو دفاعی ذرائع سے موصولہ تفصیلات کے مطابق بھارت پاک لفظی جنگ کے بیچ پاکستانی افواج نے ایک بار پھر آج لائین آف کنٹرول پر نا جنگ محاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعہ کی صبح پونچھ سیکٹر میںبھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر شدید فائرنگ کی ۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے لائین آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں جمعہ کی اعلیٰ صبح بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر شدید گولہ باری کی ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج کی طرف سے فائرنگ کے جواب میں سرحد کی حفاظت پر تعینات بھارتی افواج کے اہلکاروں نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے مابین گولیاں کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا ۔ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولہ بھاری کی وجہ سے سرحد پر رہائش پذیر علاقے لرز اُٹھے اور ان میں خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی۔ دفاعی ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میںکئی دھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستابی افواج نے شہری آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری اور ماٹر شلنگ کی ۔جبکہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں بھی پاکستان نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری اور شلنگ کی ۔خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین شدید گولی باری اور ماٹر شلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ رہی ہے جبکہ کئی ایک نے نقل مکانی کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

Comments are closed.