سرینگر/22مئی : جموں کشمیر کے حالات بہتری کی طرف گامز ن ہو رہے کی بات کرتے ہوئے فوج کی شمالی کمان کے سربراہ، لیفٹیننٹ وائی کے جوشی نے کہا کہ حد متارکہ پر پاکستانی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا جا رہا ہے اور پاکستان کی طرف سے جو بھی حملے کئے جا رہے ہیں ہماری فوج ان کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کو خود ہی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اسی دوران انہوںنے کہا کہ سال رواں ابھی تک فوج کیلئے کامیابی ترین سال رہا اور کئی اعلیٰ کمانڈرو ں سمیت 70سے زائد جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران فوج کی شمالی کمان کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے کہا کہ وادی کشمیر میں عسکریت کے مکمل خاتمہ تک جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے جبکہ کنٹرول لائن پر ہو رہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو بھی اب زیادہ دیر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہو ں نے سال رواں میں شاندار کامیابی کیلئے فورسز کا مبار ک باد دیتے ہوئے کہا کہ عسکر یت کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ امسال ابھی تک فوجو فورسز نے مسلح تصادم آرائیوں کے دوران کئی اعلی کمانڈورں سمیت 70سے زائد جنگجو ئوںکا ہلاک کر دیا گیا جبکہ سو سے زائد ایسے افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جو جنگجوئوںکیلئے بالائے زمین ورکروں کے بطور کام کرتے تھے ۔ مقامی نوجوانوں کی جانب سے عسکری صفوں میں شمولیت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عسکری صفوں میںمقامی نوجوانوں کی شمولیت میںکافی کمی آئی ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میںامسال کافی قلیل نوجوان عسکری صفوں میںشامل ہو گئے ہیں جبکہ کئی ایک کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور انہیں واپس مین اسٹریم میں شامل کیا گیا ‘۔انہوں نے کشمیری نوجوانوں کے بندوق کی راہ اپنانے کی وجوہات کے بارے میں بتایا کہ ایسا” سخت گیری” اور پاکستانی ایجنسیز کے ذریعے سوشل میڈیا کے استحصال کی وجہ سے ہورہا ہے۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ حد متارکہ پر پاکستانی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا جا رہا ہے اور پاکستان کی طرف سے جو بھی حملے کئے جا رہے ہیں ہماری فوج ان کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کو خود ہی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی میں ہماری فوج کی جوابی کارروائی میں پاکستان کو جانی و مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.