سرینگر/22مئی: جنوبی کشمیر میں جنگجوئوں کے خلاف سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے جمعہ کی صبح شوپیان اور پلوامہ کے کئی دیہات میں فوج و فورسز نے تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی ۔ ادھر کریم آباد پلوامہ میں شبانہ پُر تشدد جھڑپوں کے دوران پیلٹ لگنے سے ایک کمسن بچی زخمی ہو گئی ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگجویانہ سرگرمیوں میں تیزی کے بیچ جمعہ کی صبح فوج و فورسز اور ایس او جی نے پلوامہ اور شوپیان کے کئی دیہات میں تلاشی کارورائیاں عمل میں لائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج و فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ ان علاقوں میں جنگجوئوں چھپے بیٹھے ہے جس کے بعد ان علاقوں میں تلاشیاںکارررائیاںعمل میںلائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ تلاشی کاررائیوں کے دوران فوج و فورسز نے جنگجوئوں کو ڈونڈ نکلانے کی کوشش کی تاہم کسی بھی جگہ سے جنگجوئوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد ہوئی جس کے بعد ان علاقوں کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد ان علاقوں کا محاصرہ عمل میںلایا گیا تاہم کہیں پر بھی جنگجوئوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا جس کے بعد ان علاقوں میں آپریشن ختم کر دیا گیا ۔ ادھر کریم آباد پلوامہ علاقے میں جمعرات کی شام دیر گئے اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب فورسز محاصرے کے دوران علاقے میں فورسز اور نوجوانوں کے مابین پُر تشدد جھڑپیں ہوئی ۔ عین شاہدین کے مطابق جمعرات کی شام دیر گئے فوج و فورسز اور ایس او جی پلوامہ نے میںجنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد محاصرہ شروع کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محاصرہ شروع ہونے کے ساتھ ہی جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تو نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور فورسز پر سنگبازی کی جس کے ساتھ ہی فورسز نے نوجوانوں کا تعاقب کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور ٹیر گیس شلنگ کے علاوہ پیلٹ فائرنگ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچی زخمی ہو گئے ۔ جس کو پہلے علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال پلوامہ بعد میں سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.