ناجائز منافع خوروں کے خلاف سرکاری ایجنسیاں متحرک کوئی بھی شہری مرغ 110روپے سے زیاہ کی قیمت پر نہ خریدیں ۔ سی اے پی ڈی

سرینگر/18مئی: مرغ کے نرخ جاری کرتے ہوئے محکمہ امور سارفین اور عوامی تقسیم کاری نے عوام سے کہا ہے کہ وہ مقررہ قیمت سے زیادہ رقم ادانہ کریں اور اگر کوئی دکاندار اضافی رقم کسی سے حاصل کرتے ہوئے پایا گیا تو ا س کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں جاری لاک ڈاون کی آڑ میں ناجائز مفافع خوروںنے لوگوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے خاص کر مرغ فروشوںنے موقعے کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے مرغ کی قیمتیں آسمان پر پہنچادی ہے ۔ اس صورتحال کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف صف آرا ہوجائیں ۔ محکمہ نے مرغ کی فی کلو قیمت 110روپے مقررکی ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی بھی مرغ فروش یا دکاندار کسی شہری سے زیادہ قیمت وصول کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لیگل میٹرولیجی اور محکمہ سی اے پی ڈی نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرنے کا من بنالیا ہے اور اس کے لئے دو نمبرات بھی مشتہر کئے ہیں جن پر لوگ فون کرکے ناجائز منافع خوروں کے خلاف شکایت درج کرسکتے ہیں ۔ فون نمبرات درج ذیل ہے ۔ 7006209784….7006944295۔

Comments are closed.