کورنا وائرس کے باعث اقوام عالم میں سنگین صورتحال؛عید الفطر کی نماز گھر میں ادا کرنا جائز ہے:/سعودی فقہ کونسل
سرینگر/18مئی/سی این آئی// کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال کے تناظر میں خطبہ کے بغیر نماز عید گھروں میں ادا کرنا جائز ہے۔ اس امر کا اظہار امام مھمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے فکلیٹی آف شریعہ کے پروفیسر ڈاکٹر سعد الخثلان نے کیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ڈاکٹر الخثلان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ’’موجودہ حالات میں خطبہ کے بغیر گھروں میں عید کی نماز ادا کرنا جائز ہے۔ اس بات کی روایت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے نقل کی گئی ہے۔ مملکت کے مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ نے بھی اس ضمن میں فتوی جاری کیا ہے۔‘‘.
Comments are closed.