بڈگام میں دو منشیات سمگلر گرفتار؛قابل اعتراض اشیاء ضبط، پولیس نے کیا کیس درج

سرینگر/17مئی: وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف پولیس سٹیشن سے وابستہ ایک ٹیم نے ناکہ کے دوران ایک گاڑی کی تلاشی لی جس دوران گاڑی سے منشیات برآمد کرلی گئی ہے ۔ اس دوران پویس نے دو اشخاص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع بڈگام میں چرار شریف پولیس سٹیشن سے وابستہ اہلکاروں نے ناکہ پر چیکنگ کے دوران ایک بلیور لوڈ کیریرزیر نمبر JK04E-0822کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی سے 450گرام چرس ضبط کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ اس موقعے پر گاڑی کے ڈرائیور طارق احمد ڈار علمدار کالونی چرار شریف اور نور محمد بٹ ساکن تراجبل چرار شریف کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے گاڑی ضبط کرکے سمگلروں کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔

Comments are closed.