دکاندار کو کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد؛کنزر ٹنگمرگ علاقہ ریڈزون قرار ، علاقے کی سڑکیں سیل
سرینگر/17مئی: کنزر ٹنگمرگ میں دکاندار کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا جس کے ساتھ ہی علاقے کی طرف ہر آنے جانے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق کنزر بارہمولہ میںدکاند ار کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے اتوار کے روز علاقے کو سیل کر دیا اور اس کو ریڈ زون میں رکھا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دکاندار کا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی علاقے کو سیل کر دیا گیا اور ہر آنے جانے والے راستوں کو بند کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ۔ محکمہ صحت کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دکاندار کے رپورٹ میں کچھ غلط فمہیوں کے باعث ان کا ٹیسٹ دوبارہ سے کرایا جائے گا ۔ ادھر ضلع بارہمولہ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں انتظامیہ نے ایک درجن کے قریب دکانوں کو سیل کر دیا ۔ ضلع انتظامیہ کے ایک سنیئر افسر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے بار بار متنبہ کرنے کے باوجود بھی دکانداروں نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کی جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسی کو بھی سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا ان کے خلاف سخت کارروئی ہو گی ۔
Comments are closed.