سرینگر/17مئی : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نائد کھائی سوناواری میں میاں بیوی کے درمیان ہوئے جھگڑے کو سلجھانے کوشش کے دوران لڑکی کا والد اپنی جان گنوا بیٹھا ۔ اس حادثے کی وجہ سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ ادھر اس حادثے کی وجہ سے ایک تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہوا دوسرا دو خاندانوں کے درمیان رشتہ داری اب دشمنی میں تبدیل ہوگئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سوناواری ناید کھائے وازپورہ سے تعلق رکھنے والی ایک لکڑی کا رشتہ سمبل شادی پورہ میں گزشتہ سال نومبر میں ہوا ۔بتایا جاتا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان شروعات سے ہی تعلقات بہتر نہیں تھے اور شادی کے کچھ دن بعد ہی سسرال والوں کی طرف سے بہو کو ستانا شروع کیا گیا۔لڑکی کے قریبی رشتہ داروںنے بتایا کہ ماہ رمضان سے دو دن قبل سنا اپنے مائیکے چلی آئی اور اس وقت رشتہ میں کوئی لڑائی نہیں تھی۔ تقریباً 17 دن گزر جانے کے بعد مذکورہ خاتون کا شوہر انہیں واپس سسرال لینے کیلئے آیا اور میاں بیوی اچھے سے اب واپس گھر آرہے تھے۔ راستے میں پھر سے میاں بیوی کے درمیان تو تو میں میں شروع ہوا اور غصے میں آ کر شوہر نے شام وقت اہلیہ کو شادی پورہ شلوتھ کے بیچ راستے میں چھوڑ دیا۔ خاتون کے مطابق اس کے پاس نہ ہی کوئی پیسہ تھا اور نہ ہی رابطہ کے لئے کوئی فون تھا جو بھی کچھ اس کے پاس تھا وہ سب شوہر نے ضبط کرلیا تھا۔ 14 تاریخ شام کے وقت ہوائیں تیز تھی اور اوپر سے میں حمل تھی جب شوہر نے مجھے اس مشکل وقت میں بیچ راستے میں چھوڑ دیا میری طبیعت خراب ہونے لگی جب میں نے شوہر کو بتایا میں کہا جاؤنگی اس وقت وہا سے وہ مجھے بری طرح پیٹنے لگا اور وہا سے سکوٹی لیے کے اسے سرراہ چھوڑ کر چلا گیا ۔ اس کے پاس نہ تو کوئی پیسہ ہے اور نا ہی کوئی فون اب بیچ راستے میں انہوں نے روتے روتے اپنی کمر کس لی اور نایدکھائے کی طرف روانہ ہوئی روتے میں اسکو ایک اے ٹی ایم گاڈ پوچھتا ہے کہ کیا ماجرا ہے آپ کیوں رو رہی ہو خاتون نے اس سے صرف فون مانگا اور اپنے بھائی کو کال کی یہ بری خبر سنتے ہی خاتون کے گھر واب طلے فوراً گاڑی میں آگئے اور سنا کو وہاں سے اٹھایا اور ماجرا جاننے کے لئے سنا کو ساتھ لے کر اْن کے سسرال چلے گئے۔ سنا کا باپ معاملہ کو حل کرنے کیلئے گیا تھا لیکن وہاں پہنچتے ہی میاں بیوی کے درمیان پھر سے الزامات اور جوابی الزامات اور تلخ کلامی شروی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے تو تو میں میں لڑائی میں تبدیل ہوئی اور اتنے میں مذکورہ خاتون کے باپ کو کسی نے سر میں زور سے مارا اور وہ شدید زخمی ہوا زخمی کو علاجِ معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیااور تین دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ اس ضمن میں پولیس ٹیشن سمبل میں ایف ایء آر درج کیا گیا ہے ایف ائی آر زیر نمبر 72/2020 u/s 341,324 ipc اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.