سرینگر/یکم مئی:اوڑی میں لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کے نتیجے میں دو لڑکیاں زخمی ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ روز پونچھ میں ایک لڑکا ازجان ہوا تھا ۔ اس دوران دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کاالزام عائد کیا ہے ۔ ادھر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ روز دو خواتین گولہ باری میں ازجان ہوئیں تھی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جمعہ کے روز سرحدی قصبہ اوڑی ضلع بارہمولہ میں صبح سے ہی آر پار شدید گولہ باری شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک زبردستہ مورٹار شلنگ جاری رہی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی قصبہ اوڑی کے چرنڈا، باٹگرن ، سلی کوٹ ، بالکوٹ ، نمبلہ ،گرکوٹ اور دیگر علاقوں میں ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری کے نتیجے میں دو لڑکیاں شاہنازہ بانو جس کی عمر بارہ سال بتائی جاتی ہے دختربشیر احمد اور طاہرہ بانو اہلیہ لیاقت علی چرنڈا نامی گائوں میں زخمی ہوئیں جبکہ اس علاقے میں ایک رہائشی مکان بھی گولہ باری کی زد میں آکر تباہ ہوگیا ہے ۔ اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے مذکورہ علاقہ جات میں جمعہ کے روز بلا اشتعال بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے سخت گولہ بارہ کی جس کے نتیجے میں کئی مورٹار گولے رہائشی بستیوں میں بھی آگرے جس کے نتیجے ایک لڑکی اور ایک عورت زخمی ہوئی ہے ۔ دریں اثناء دفاعی ترجمان نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کیا کہ پاکستانی فوج نے آج بلا وجہ گولہ باری شروع کی جس کا بھر پور جوابدیا گیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پونچھ میں ہندوپاک افواج کے مابین ہوئی گولہ باری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا جبکہ پاکستان نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں گزشتہ روز دو خواتین جان بحق ہوئیں ۔ ( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.