ایس ایم ایچ ایس سرینگر میں جنوبی کشمیر کی جواں سالہ خاتون کی موت

مریضہ کا کورنا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ،نمونیا بیماری کے علاج کیلئے اسپتال میں داخل ہوئی تھی / اسپتال انتظامیہ

سرینگر/یکم مئی:سرینگر کے صدر اسپتال میں جواں سالہ خاتون کی موت کے بعد اس کے نمونے حاصل کئے ہیں جن سے یہ پتہ لگایا جائے گا کہ مذکورہ خاتون کوویڈ 19 مریض تھیں یا نہیں۔ادھر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹینڈ نٹ نے کہا کہ خاتون کے رپورٹ آئے جو منفی آئے ۔ سی این آئی کو ذارئع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک جواں سالہ دو شیزہ چھاتی کے درد میں مبتلا ہونے کے بعد سرینگر کے صدر اسپتال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کی گئی جس کے بعد جمعہ کی اعلیٰ صبح مذکورہ دوشیزہ اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئی ۔ بتا یا جاتا ہے کہ جواں سالہ خاتون کی اسپتال میںموت کے ساتھ ہی اس کی نعش کو گورئمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا جہاں اس کا کورنا ٹیسٹ کرایا گیا ۔ ایچ ایم ایچ ایس اسپتال کے ایک سنیئر ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں ایک جواں سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کے نمونے لیبارٹری کو جانچ کیلئے روانہ کئے گئے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد ہی اس بات کا پتہ لگایا جائے گا کہ جواں سالہ خاتون کوویڈ 19 مریض تھیں یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ فی الحال خاتون کے موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ ادھر ایم ایس ایس ایم ایچ ایس ڈاکٹر نظیر چودھری نے سی این آئی کو بتایا کہ خاتون کے کورنا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کو نمونہ بیماری کے علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ خاتون کا پوسٹ مارٹم کے بعد ہی صورتحال واضح ہو گی ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.