قاضی گنڈ میں دو کنبوں کے درمیان آپسی تصادم زخمی ہونے والی خاتون تین روز بعد اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئی

سرینگر/30اپریل: جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں دو تین قبل دو کنبوں کے درمیان تصادم میں زخمی ہوئی خاتون اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئی۔ سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ تین روز قبل قاضی گنڈ کے شم پورہ علاقے میں د و کنبوں کے درمیان آپسی جھگڑا ہوا تھا جس دوران دونوں کنبوں نے ایک دوسرے پر تیز دھار والے ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔ جس دوران ساجہ بیگم زوجہ غلام محمد نامی خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئی تھی جس کو علاج و معالجہ کیلئے پہلے قاضی گنڈ اسپتال جہاں سے انہیں سکمز صورہ ریفر کیا گیا تھا ۔ سکمز صورہ میں تین روز تک زیر علاج رہنے کے بعد جمعرات کی صبح ساجہ بیگم زندگی کی جنگ ہار گئی ۔ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کے ایس ایچ او نے خاتون کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد آخری رسومات کیلئے خاتون کو لواحقین کے سپرد کیا گیا جبکہ اس ضمن میں ایک پہلے ہی درج کی گئی کیس کی تحقیقات جاری ہے ۔

Comments are closed.