
3مئی کے بعد لاک ڈان کو جاری رکھنے کیلئے مرکزی سرکار کی جائزہ کمیٹی متحرک
ان علاقوں میں جاری رہ سکتا ہے لاک ڈاون جہاں کورونا وائرس کا زیادہ اثر ہوگا ۔سرکاری ذرائع
سرینگر/30اپریل: حکومت 3مئی اپریل کو ختم ہونے والے لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ تاہم ، تین سینئر عہدیداروں نے کہا کہ اس کا انحصار ہر ریاست کی صورتحال کے تخمینہ پر ہے اور ان اضلاع میں لاک ڈاون اور پابندیاں جاری رکھی جائیں گی جہاں کورونا وائرس کا اثر جاری رہے گا۔اس ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ دنوں پہلے ہی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا تھا جس میں متعدد ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے لاک ڈاون میں توسیع کرنے کی تجویز کی تھی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق بھارت میں کوروناوائرس کے کیسوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں کچھ شہروں میں حکام نے لاک ڈاؤن سے منسلک پابندیوں کو سخت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس وبا پر قابو پانے کے لئے اس کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا ، ‘اگر لوگ قوانین پر سنجیدگی سے عمل نہیں کرتے ہیں اور معاملات میں اضافہ ہوتا رہتا ہے تو پھر لاک ڈاؤن کو بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہو سکتا ہے۔ ممبئی اور مہاراشٹر کے شہری علاقوں میں اسے دو ہفتوں تک بڑھایا جاسکتا ہے‘۔اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اس ہفتے مرحلہ وار انداز میں ملک تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن سے باہر آجائے گا۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا تھا جس میں تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور یوٹیز کے لفٹنٹ گورنروں نے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے حصہ لیا ۔ معاملات میں ہندوستان سب سے زیادہ کورونا سے متاثر رہا جس میںابھی تک سینکڑوں افراد فوت ہوچکے ہیں ۔تاہم مرکزی سرکار 3مئی کو ختم ہونے والے لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ تاہم ماہرین صحت نے اس خطے میں ایک وبا کا انتباہ دیا ہے جو دنیا کی آبادی کا پانچواں حصہ ہے۔ یہ پہلے سے ہی صحت عامہ کے کمزور نظاموں کو اور بھی متاثر کرسکتا ہے۔
Comments are closed.