سرینگر/30اپریل: ہندوپاک حدمتارکہ پر دونوں جانب شدید گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے سرحدی علاقوںمیں تنائو اور خوف کا ماحول بناہوا ہے ۔ادھر دفاعی ذرائع نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاک فوج نے آج صبح بلا اشتعال فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوپاک افواج کے مابین سرحدوں پر ایک دوسرے پر شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ تازہ واقع میںجمعرات کے روز بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔آر پار گولہ باری راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں کلال علاقے میں ہورہی ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی سہم کر رہ گئی ہے۔مقامی ذرائع نے کہا کہ کراس فائرنگ صبح ساڑھے دس بجے سے جاری ہے جس کے دوران متعدد شیل آبادی والے علاقے میں بھی گر گئے ہیں۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے یہاں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کا جواب بھارتی افواج کی طرف سے دیا جارہا ہے۔دفاعی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے نوشہرا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کا بھارتی فوج نے بھر پور جواب دیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق تاہم دونوں جانب کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ تاہم سرحدوں پر تنائو اور خوف و دہشت کا ماحل بنا ہوا ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز پونچھ کے منکوٹ اور دیگر جگہوں پر آر پار گولہ باری کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ کئی رہائشی ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.