سرینگر/30اپریل؛ رشی کپورکے انتقال پر سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریشی کپورہ کی فلمیںمجھے بہت پسند تھی اور ان کے فلمی ڈائلائگ آج بھی مجھے یاد ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے معروف بالی وڈ اداکار رشی کپور کے انتقال پر اظہار رنج کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی اداکار کے کچھ ڈائیلاگ میرے بچپن کے جدا نہ ہونے والے حصے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریشی کپوارہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ایک ممتاز اداکارہ رہ چکے ہیں جنہوںنے اپنی اداکاری کو جوہر دکھا کر فلمی دنیا میں بہت چھوٹی عمر میں نام کمایا تھا ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ میں ریشی کپورہ کی فلمیں شوق سے دیکھتا تھا ۔بتادیں کہ معروف بالی وڈ اداکار رشی کپور کا زندگی کی 67 بہاریں دیکھنے کے بعد ممبئی کے ایک ہسپتال میں جمعرات کو انتقال ہوگیا۔عمر عبداللہ نے آنجہانی اداکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘بوبی سے لے کر "قرض” اور "زمانے کو دکھانا ہے” تک آپ کی فلمیں اور کچھ ڈائیلاگ میرے بچپن کے جدا نہ ہونے والے حصے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ فلم انڈسٹری ایک نایاب اداکار سے جدا ہوگئی ہے جنہوںنے کشمیر میں متعدد فلموں کی شوٹنگ کی تھی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.