سرینگر میںیکم مئی سے ماسک پہنا لازمی ہوگا ہر کنبے کو 5ماسک مفت فراہم کئے جائیں گے/ڈپٹی کمشنر

سرینگر/30اپریل: کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے بیچ ضلع انتظامیہ سرینگر نے یکم مئی سے شہر میں رہنے والے تمام لوگوں کیلئے ماسک پہنا لازمی قراردیتے ہوئے بتایا کہ سرینگر میں ہر کنبہ کو 5ماسک مفت فراہم کئے جائیں گے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے بیچ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت سرینگر میں میں رہنے والے تمام لوگوں کیلئے ماسک پہنا لازمی قراردیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے تحت سرینگر ضلع میں لوگوں کیلئے ماسک لگانا لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سرینگر میں ہر کنبہ کو 5ماسک مفت فراہم کئے جائیں گے اور تمام لوگوں کو یہ ماسک یکم مئی سے لگانے ہونگے۔انہوں نے کہا ماسک نہ پہننے کو آفت سماوی سے متعلق قانون کے تحت جرم تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سلیف ہیلپ گروپوں سے 15لاکھ ماسک خریدے ہیں اور یہ ماسک سرینگر شہر میں رہنے والے ہر کنبے کو مفت فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا 8لاکھ ماسک موصول ہوئے ہیں اور باقی 7لاکھ آئندہ چند دنوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

Comments are closed.