گاندھی نگر جموں میں بیروکریٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب
مجلس میں کوئی سماجی دوری اور سرکاری ایڈوازئری کا پاس لحاظ نہیں رکھا گیا
سرینگر/30اپریل/سی این آئی// بیروکریٹ کی سبکدوشی کی تقریب میں نہ لاک ڈاون حائل آیا اور ناہی محفل میں کسی سوشل ٹسٹنس کا خیال رکھا گیا جبکہ تقریب میں بڑے بڑے افسران اور بیروکریٹ بڑی تعداد میں موجود تھے اس کے باوجود بھی اس سبکدوشی تقریب کا اہتمام کووڈ 19کے سلسلے جاری ایڈوائزری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کیا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لاک ڈاون اور سوشل ڈسٹنس کا اطلاق صرف غریب عوام پر ہے جبکہ بڑے افسران محفلیں منعقد کرتے ہیں لیکن ان کو سماجی دوری کا درس کوئی پڑھانے والا نہیں ہے ۔ جموں کے گاندھی نگر علاقے میں کمشنر سیکریٹری کی سبکدوشی کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس تقریب میں میڈیا کو مدعو نہیں کیا گیا تھا جبکہ شاندار تقریب میں بڑے بڑے افسران اور بیروکریٹ موجود تھے تاہم اس پارٹی میں کوئی سماجی دوری نہیں برتی گئی اور ناہی کوروناوائرس کے چلتے سرکاری ایڈوازئری کا پاس و لحاظ کیا گیا ۔ تقریب کی اطلاع جب الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو ملی تو وہ اس ایونٹ کو کور کرنے کیلئے فوری طور پر گاندھی نگر پہنچے تاہم میڈیا کو آتا دیکھ وہاں موجود افراد میں افراتفری پھیل گئی اور میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ اس طرح اگر کوئی چھوٹا ملازم کرتا یا کوئی متواسط طبقہ سے وابستہ کوئی شخص کرتا تو اس کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جاتی تاہم بیروکریٹ کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ یاد رہے کہ کوروناوائرس کے پھیلائو کے .
Comments are closed.