سرینگر28اپریل : لاک ڈاون کے چلتے ماہ رمضان کے متبرک ایام میں کھانڈ راشن گھاٹوں پر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے صارفین سخت مشکلات میں ہے ۔ اس سلسلے میں پی ایچ ایچ ، بی پی ایل اور اے اے وائی صارفین نے کہا ہے کہ ایک تو لاک ڈاون کی وجہ سے غریب طبقہ بے روز گار ہوگیا ہے دوسری طرف بازاروں میں کھانڈ مہنگے داموں دستیاب ہے صارفین نے راشن گھاٹوںپر ماہ رمضان کے پیش نظر کھانڈ دستیاب رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق رمضان کے متبرک ایام میں وادی کشمیر میں کھانڈ بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ بازاروں میں کھانڈ 50روپے سے 60روپے فی کلو دستیاب ہے جو غریب طبقہ کی قوت خریدسے باہر ہے ۔ اس صورتحال پر صارفین باالخصوص، پی ایچ ایچ، بی پی ایل اور اے اے وائی زمرے میں آنے والے صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ کھانڈ سرکاری راشن ڈیپووں پر ہی دستیاب رکھا جائے خاص طور پر ماہ رمضان کے پیش نظر راشن گھاٹوں کھانڈ دستیاب رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو سرکار کی جانب سے ماہ رمضان کے موقعے پر اضافی کھانڈ دیا جاتا تھا تاہم اب سرے سے ہی کھانڈ دستیاب نہیں ہوتا۔ یاد رہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں معمولات زندگی متاثر ہوچکی ہے وہیں پر غریب طبقہ روزی کمانے سے بھی محروم ہوگیا ہے اور بازاروں سے مہنگے داموںکوئی اشیاء خریدنے سکت کھوچکے ہیں اگرچہ سرکار کی جانب سے لاک ڈاون کے پیش نظر غریب طبقہ کے صارفین کو مفت راشن جس میں آٹا اور چاول شامل ہے فراہم کیا گیا لیکن کھانڈ سے محروم رکھا گیا ہے ۔ اس ضمن میں صارفین نے یوٹی جموں کشمیر کی ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان کے پیش نظر سرکاری گھاٹوں پر کھانڈ دستیاب رکھا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.