سرینگر28اپریل : جموں کشمیرپولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے آج جموں میں کورناوائرس سے لڑنے میں صف اول پر کام کررہے ہیلتھ ورکروں، پولیس اہلکاروں ، صفائی کرمچاریوں اور دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرنے کیلئے ایک تقریب کی صدارت کی ۔ جس میں انہوںنے کوروناہیروس کو عقیدت بھرا سلام پیش کیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے منگل کو ہیلتھ ورکروں، پولیس اہلکاروں ،پیرا میڈیکل عملہ، میونسپل ورکروںاور دیگر اداروں کے عملہ جو کووڈ 19سے مقابلہ کرنے کیلئے صف اول پر کام کررہے ہیں کے ساتھ یکجہتی کیلئے پولیس ہیڈ کوارٹر جموں میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا ۔ یوم یکجہتی سمیلن کا انعقاد ہیلتھ پروٹوکول اور سماجی دوری کے ساتھ کیا گیا ۔ سمیلن میں پولیس ہسپتال جموں کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ ساتھ پویس کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ۔ سمیلن میں موجود پولیس افسران نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پر کووڈ 19کے ہیروئوں کے اعزاز میں تحریرات درج تھے اور ان کی خدمات کو سراہاگیا ۔اسی دوران آئی جی پی کشمیر ، وجے کمار نے اسی طرح کے یکجہتی سمینار کی قیادت کی جوضلعی پولیس لائن سری نگر میں منعقد ہوا۔سماجی دوری کے تمام اصولوں اور دیگر پروٹوکولز پر عمل کرتے ہوئے ، سمیلن نے ڈی آئی جی سی کے آر اور ایس ایس پی سری نگر کے ذریعہ دوسروں کے ساتھ شرکت کی جنہوں نے ساتھی پولیس اہلکاروں ، ڈاکٹروں ، پیرامیڈیک عملہ ، میونسپل ورکرز اور دیگر کوڈ 19 کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیا۔آئی جی پی کشمیر نے ان تمام کورونا وائرس ہیروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر اس وبائی حالت میں چوبیس گھنٹے مستقل مزاجی سے کام کر رہے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.