سرینگر28اپریل /سی این آئی // جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں دو ہفتہ قبل سڑک حادثے میںزخمی ہونے والا نوجوان سکمز صورہ میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ ادھر بارہمولہ میں 40سالہ نوجوان دریا ئے جہلم میں مردہ پایا گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے قاضی گنڈ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ چوملا قاضی گنڈ میں 17اپریل کو ایک سڑک حادثے میں 35سالہ نوجوان محمد اشرف تانترے ولد عبد الرشید ساکنہ شم پور ہ قاضی گنڈ زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں سکمز صورہ علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا تھا ۔ نمائندے کے مطابق علاقہ میں منگل کیہ صبح اس وقت کہرام مچ گیا جب نوجوان سکمز صورہ میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ سکمز صورہ میں تعینات ایک ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاضی گنڈ کا نوجوان دو ہفتوں بعد منگل کی صبح اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا جس کے بعد ضروری لوازمات کی ادئیگی کے بعد نعش لواحقین کو سپرد کی گئی ۔ ادھر بارہمولہ سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گانٹھ مولہ کالونی کے نزدیک دریائے جہلم سے 40سالہ شخص کی نعش بر آمد کی گئی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک ہفتے قبل لاپتہ ہو گیا تھا ۔ مہلوک شخص کی شناخت غلام حسن گوجری ولد عبد الرحیم گوجری ساکنہ جامع بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک شخص ایک ہفتے سے لاپتہ تھا ۔ جس کے بعد ان کی آج دریائے جہلم سے نعش بر آمد کرلی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.