کئی اداروں کے ملازمین اور ڈیلی ویجروں کی تنخواہیں واگزارکی جائے /اعجاز خان

اداروں کے سربرہان ملازم کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنی خدمات انجام دے

سرینگر27/ اپریل: کئی اداروں کے ملازمین کے تنخواہوں کو موجودہ صورتحال کودیکھ کر جلدسے جلدواگزارکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ایمپلائز جوئن کنسلٹیٹیو کمیٹی کے سربراہ نے تمام اداروں کے سربراہوں پرزوردیاکہ وہ ملازمین کے مسائل ترجیحٰ بنیادوں پر حل کرے۔اے پی آئی کوارسال کئے گے بیان میںایمپلائز جوئن کنسلٹیٹیو کمیٹی کے چیئرمین نے کہاکہ مارچ کے مہینوں کے تنخواہیں کئی اداروں کے ملازمین کوابھی تک ملازمین کوواگزار نہیں ہوئی ہے جس کے نتیجے میں انہیں اقتصادی بد حالی کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔کنسلٹیٹیو کمیٹی ے سربراہ نے کہاکہ کروناوائرس کی وبائی بیماری کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں اورسرکاری ملازمین کیساتھ ساتھ ڈیلیویجرتنخواہوں سے محروم ہیں ۔ جسکے نتیجے میںانہیں طرح طرح کے مشکلات سے گزرنا پڑرہاہے۔ بیان میں انہوں ے مزیدکہاکہ کروناوائرس کی اس مہا ماری میں پی ایچ ای محکمہ ہیلتھ جنگلات اوردوسرے اداروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے ڈیلی ویجروںکے ہمراہ اپنی خدمات انجام دینے کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑدی ہے جموں کشمیر کے لیفٹنن گورنرچیف سیکریٹری فائنانشل کمشنر ملازمین کے مشکلات کا جلد سے جلد ازالہ کرکے ان کی تنخواہیں واگزارکرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ ٹریڈ یونین لیڈر نے اپنے بیان میں تمام ادروں کے سربراہوں پرزوردیاکہ وہ ملازمین کے تبدیلوں تقریوں اور دوسری اہمیت کی فائلوں کاجلدسے جلد فیصلہ لے تاکہ انہیں پریشانیوں سے ناگزرناپڑے ۔ بیان میں انہوں نے فئیرپرائز دوکان چلانے والوں کے کمشن کو واگزارکرنے کابھی مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسے نوجوان پچھلے کئی برسوں سے عوامی تقسیم کاری محکمہ کی خدمت کرنے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑ رہے ہیں تا ہم فیئرپرائزدوکان چلانے والوں کے مسئلے کوباربارالتواء میں ڈالاجارہاہے جس سے انہیں بھی پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے ۔

Comments are closed.