آگرہ جیل سے رہائی پانے والے ترال کے چھ نوجوان؛گھر پہنچنے سے قبل ہی نجی اسکول میں دو ہفتوں کیلئے کورنٹائن کیا گیا

سرینگر / 27اپریل : ؎کورنا وائرس کی وبائی بیماری کے چلتے اتر پردیش کے آگرہ جیل سے رہائی پانے کے بعد جنوبی قصبہ ترال سے تعلق رکھنے والے 6نوجوانوں کو ترال کے ایک اسکول میں کورنٹائن کیا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق کورنا وائرس کے پیش نظر بیرون ریاستی جیلوں میں نظر بند قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے جس کی تازہ کڑی کے تحت جنوبی قصبہ ترال سے تعلق رکھنے والے 6نوجوانوں کو رہا کیا گیا جو اترا پردیش کے آگرہ جیل میں نظر بند تھے ۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ ترال سے تعلق رکھنے والے چھ نوجوان جو پبلک سیفی ایکٹ کے تحت آگرہ جیل میں نظر بند تھے کو رہا کیا گیا جس کے بعد انہیں ترال کے ایک نجی اسکول میں دو ہفتوں کیلئے کورنٹائن میں رکھا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کورنٹائن مدت ختم ہونے کے بعد ہی انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی ۔ خیال رہے کہ عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ جموں کشمیر میں مکمل لاک ڈائو ن جاری ہے جبکہ بیرون ریاستوں سے وارد ہونے والے افراد کو دو ہفتوں تک کورنٹاین کیا جاتا ہے جس کے بعد ہی انہیں گھر جانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔

Comments are closed.