لورمنڈا قاضی گنڈ میں جھڑپ کے مقام پر دھماکہ خیز مواد اچانک پھٹ گیا
چار بچوں سمیت 6افراد زخمی ، ایک نازک حالت میں علاج کیلئے سرینگر منتقل
سرینگر / 27اپریل / سی این آئی جنوبی قصبہ قاضی گنڈ کے لور منڈا علاقے میں اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب جھڑپ کے مقام پر دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میںچار بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کو سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق لورامنڈ علاقے میں زور دار دھماکہ جھڑپ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کولگام گریندرپال سنگھ نے بتایا کہ علاقے میں سنٹائزیشن مہم عمل میں لائی گئی تھی جبکہ لوگوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ جھڑپ کے مقام کی طرف نہ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپ کے مقام کو صاف کیا گیا تھا تاہم ایسا لگتا ہے کہ کچھ دھماکہ خیز مواد کسی کا دھیان چھوڑ دیا گیا تھا ، جس کے نتیجے میں یہ دھماکہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ادھر مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکے میں چار بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جبن میں سے پانچ کو ایس ڈی ایچ ڈورو جبکہ 15 سالہ عبید بیگ ولد بشیر احمد بیگ لوئر منڈا کو ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ علاج کیلئے منتقل کیا گیا ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاصمہ نذیر نے بتایا کہ ایک زخمی کو ابتدائی مرہم پٹی کی گئی جس کے بعد انہیں مزید علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال مبتقل کیا گیا ۔ سب ڈسٹرکٹ اسپتال دروو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رفیق نے بتایا کہ پانچ زخمیوں میں سے تین کو جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا تھا ۔ خیال رہے کہ علاقے میں سوموار کی اعلیٰ صبح خونین معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہو گئے تھے ۔
Comments are closed.