راجوری میں دوران شب مکان ڈہہ گیا؛دو افراد نیند میں ہی زند ہوئے دفن، پولیس نے کیا کیس درج

سرینگر:راجوری میں دوران شب ایک مکان ڈہہ جانے کے نتیجے میں دو اشخاص نیند میں ہی موت کی آغوش میں چلے گئے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق راجوری کے دھرم شالہ نامی گاءوں میں ایک زیر تعمیر مکان کے نچلے حصے میں ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے جس دوران مکان اچانک ڈہہ گیا جس کے نتیجے میں مکان کے ملبے کے نیچے دونوں دب کر نیند میں ہی ازجان ہوئے ۔ اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ڈی پی او نوشہرہ ذاکر مرزا نے کہا ہے کہ ہ میں رات کے دوران قریب ایک بجے اطالع ملی کہ دھرم شالہ نامی گاءوں میں ایک مکان ڈہہ جانے کے نتیجے میں ملبے کے نیچے کئی لوگ دب گئے ہیں اطلاع کے پاتی ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی جہاں پر ایک مکان کے ملبے سے نیچے دو اشخاص 30سالہ پرویز احمد ولد محمد حسین اور 28سالہ منظور حسین ولد عالم الدین ساکنان بن وارڈی کو مردہ حالات میں باہر نکالا ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ پولیس سٹیشن میں اس سلسلے میں کیس درج کرلیاگیا ہے ۔ ادھر واقع کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی وہاں صف ماتم بچھ گئی اور لوگوں نے اس واقع پر سخت افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.