سوپور میں دن دھاڑے سی آر پی ایف کی گاڑی پر مسلح جنگجووں کا حملہ
دو سی آر پی ایف اہلکار ، تیسرا شدید زخمی ، علاقے میں تلاشی آپریشن شروع
سرینگر سی این آئی :24گھنٹوں کے دوران ہی پلوامہ کے بعد شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ پارٹی پر جنگجوءوں کے حملے میں دو سی آر پی ایف اہلکار ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہو گیا ہے ۔ حملے کے بعد پولیس و فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے جو جاری تھی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سوپور کے نور باغ علاقے میں ا حد بب کراسنگ کے نزدیک سنیچروار کی قریب شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسلح بندوق برداروں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی پر حملے کرکے شدید فائرنگ کی ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کے ساتھ ہی علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جبکہ فورسز نے بھی جوابی کارورائی میں فائرنگ کی اور فائرنگ کا تبادلہ کچھ منٹوں تک جاری رہا ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کے ساتھ ہی پولیس و فورسز کی اضافی نفری جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے تین سی آر پی ایف اہلکاروں کو خون میں لت پت دیکھا جس کے بعد انہوں نے تینوں اہلکاروں کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں دو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے جبکہ تیسرے کو شدید زخمی حالات میں سرینگر منتقل کیا گیا ۔ پولیس سربراہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جنگجوءوں نے سی آر پی ایف کی گاڑی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دوسی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ ادھر حملے کے بعد پولیس و فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی شروع کر دی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ شام جنگجوءوں نے پلوامہ کے نیوا علاقے میں سی آر پی ایف پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گیا تھا ۔ ( سی این آئی)
Comments are closed.