سرینگر:;ملک بھر میں عالمی وبائی بیماری کے بڑھتے پھیلاءو کے بیچ جنوبی ضلع پلوامہ سمیت ملک کے 12ریاستوں کے 22اضلاع میں گزشتہ 14دنوں سے کورنا وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت بھر میں عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلاءو کے بیچ بھارت کے 12ریاستوں کے 22اضلاع ایسے ہیں جن میں گزشتہ 14دنوں سے کورنا وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ سمیت ملک کے 22اضلاع ایسے ہیں جہاں گزشتہ 14روز سے کورنا وائرس کا کوئی بھی کیس مثبت نہیں آیا ۔ خیال رہے کہ جنوبی ضلع پلوامہ میں آج سے 20روز قبل تین مریضوں کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے تھے جن میں سے ایک صحت یاب ہو چکا ہے جبکہ دو زیر علاج ہے ۔ قابل امر ہے کہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے اور گزشتہ دس دنوں کے دوران مثبت کیسوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ جموں کشمیر میں مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 3سو سے اوپر چلی گئی ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.