کشمیر سے کورنا وائرس کے مزید 8کیسوں کی تصدیق ، جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 341تک پہنچ گئی
کیسوں میں اضافہ سے ہر سو خوف طاری ، سی ڈی اسپتال صحت یابی کے بعد 9مریض رخصت
وادی کشمیر میں لاک ڈاءون کے 31ویں روز بھی معمول کی زندگی متاثر ، ریڈ زونوں میں سختی سے بندشیں عائد
سرینگر:کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ بیچ کشمیر سے تعلق رکھنے والے مزید 8افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 341تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر سرینگر کے سی ڈی اسپتال سے صحت یابی کے بعد 9مریضوں کو رخصت کیا گیا ۔ اسی دوران کورنا وائرس کے پھیلاءو میں اضافہ سے کئی دیگر علاقوں کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور لوگوں کی نقل وحمل پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ادھر وادی کشمیر میں لاک ڈاءون کے چلتے سنیچروار کو بھی شہر سرینگر سمیت دیگر قصبہ جات میں سخت ترین بندشیں نافذ رہیں ۔ کوروناوائرس کے معاملات میں روز افزوں تیزی کے ساتھ اضافہ کے پیش نظر شہر خاص کے متعدد علاقوں کو ریڈ زون قراردیا گیا ہے ۔ جبکہ حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جارہا ہے اور روزانہ درجنوں افراد بشمول دکانداروں کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے ۔ ادھر مسلسل بند کی وجہ سے وادی کشمیر میں زندگی بُری طرح متاچر ہوچکی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کورنا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بیچ جمعرات کو مزید 8افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 341تک پہنچ گئی ہے ۔ کشمیر سے مزید 14ٹیسٹ مثبت سامنے آئیں جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کیسوں کی تعداد 341تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ ان میں سے پانچ مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی لاک ڈاءون کو مزید سخت کیا گیا ہے ۔ سنیچروارکے روز لاک ڈاون کے 31 ویں دن ،دوسرے مرحلے کے آغاز پر پابندیاں مزید سخت کرد ی گئیں ہیں ۔ سرینگر کے تمام علاقوں کے بازار بے رونق اور سڑکیں سنسان ہیں ۔ لوگوں میں خوف اور اضطرابی کیفیت پائی جارہی ہے،اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے کترا رہے ہیں ۔ گذشتہ روز وادی میں ایک درجن سے زائد مریضوں کے ٹسٹ مثبت آنے کے بعد لوگوں میں خوف اور ڈر میں مزید اضافہ ہواہے جبکہ لاک ڈاون کے نتیجے میں وادی بھر میں ہو کا عالم رہا اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا سڑکوں کی پبلک وکمرشل ٹرانسپورٹ غائب دکانیں مقفل ہونے کے ساتھ ساتھ ہر سو خوف کے سائے دکھائی دے رہے ۔ اسی دوران سرینگر کے سی ڈی اسپتال سے صحت یابی کے بعد 9کوویڈ مریضوں کو رخصت کیا گیا ہے ۔ اسی دوران لاک ڈاءون کے چلتے سنیچروار کو بھی شہر سرینگر سمیت دیگر قصبہ جات میں سخت ترین بندشیں نافذ رہیں ۔ کوروناوائرس کے معاملات میں روز افزوں تیزی کے ساتھ اضافہ کے پیش نظر شہر خاص کے متعدد علاقوں کو ریڈ زون قراردیا گیا ہے ۔ جبکہ حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جارہا ہے اور روزانہ درجنوں افراد بشمول دکانداروں کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے ۔ ادھر مسلسل بند کی وجہ سے وادی کشمیر میں زندگی بُری طرح متاچر ہوچکی ہے ۔ وادی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کے کیسوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ سے ہر طبقہ متفکر ہوا ہے جبکہ لوگ انتہائی خوفزدہ ہوگئے ہیں ۔ جبکہ لاک ڈاون کے نتیجے میں وادی بھر میں ہو کا عالم رہا اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا سڑکوں کی پبلک وکمرشل ٹرانسپورٹ غائب دکانیں مقفل ہیں ۔ دوسری جانب موسم کی ابتر صورتحال نے بھی اہلیان وادی کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔ ۔ دریں اثناء شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات سے اطلاعات موصول ہورہی ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء میں قلت کے علاوہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے جس نے عام لوگوں کی مشکلات میں اور زیادہ اضافہ کردیا ہے ۔ ادھر کوروناوائرس میں پھیلاءو اور مریضوں میں اضافہ ہونے کے نتیجے میں لوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے شہر خاص کے علاوہ دیگر اضلاع کے درجنوں ان علاقوں ، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں ، کو ;39;ریڈ زون;39; قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کےلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں اور روزانہ درجنوں افراد جن میں دکانداربھی شامل ہوتے ہیں کے کخلاف پولیس کارروائی کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ بلا وجہ گھروں سے نکل کر سڑکوں کے چکر کاٹنے کی پاداش میں کئی گاڑیوں کو اب تک ضبط کیا گیا ہے ۔ ادھر لاک ڈاون کا ناجائز فائدہ اُٹھانے والوں نے عام لوگوں کا خون چوسنا شروع کیا ہے جن کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرنے سے قاصر ہے ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ دریں اثناء موسم کی دگرگوں صورتحال نے بھی اہلیان وادی کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ایک طرف لاک ڈاون دوسری طرف موسم کی ابتر صورتحال سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں ۔ (سی این آئی )
Comments are closed.