کونٹائن کی مدت مکمل ہونے کے باجود وطن واپس نہ بھیجے جانے کے خلاف

پٹھانکوٹ کے مختلف قرنطینہ مراکز میں جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہزار کے قریب افراد بھوک ہڑتال پر

سرینگر:قرنطینہ کی معیاد مکمل کرنے کے باوجود گھر واپس نہ بھیجنے کے خلاف ایک ہزار سے زائد جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد نے پنجاب کے مختلف کورنٹائن سنٹروں میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جلد از جلد اپنے گھروں کو واپس بھیج دیا جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق پنجاب کے ضلع پٹھانکوٹ کے مختلف قرنطینہ سنٹروں میں 14روز سے زائد کا عرصہ گزارنے والے جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے قریب 1000افرادنے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے کیوں کہ قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے باوجود بھی انہیں اپنے گھروں کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ قرنطینہ میں رکھے گئے لوگوں کا تعلق جموں کشمیر کے مختلف حصوں سے ہے اور دلی، راجستھان، پنجاب ، بنگال، بہار اور کریلا سے واپس آنے والے افراد کو پٹھانکوٹ میں مختلف کورنٹائن مراکز میں رکھا گیا ہے جو خاص طور پر مریض ہال ہیں اور اسوقت کورنٹائن مراکز کے بطور انہیں استعمال کیا جارہا ہے ۔ ان لوگوں نے قرنطینہ میں چودہ دن سے زائد کا عرصہ گزارا ہے لیکن انہیں ابھی تک اپنے وطن واپس بھیجنے کےلئے کوئی بھی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے جس کے نتیجے میں وہ سخت پریشان ہیں اور اب انہوں نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے والے افراد اب کھانا کھانے سے انکار کررہے ہیں اور اپنے گھروں کو بھیجنے کے مطالبے کو لیکر احتجاجی بھوک ہڑتال پر ہیں ۔ اس ضمن میں ڈی سی پٹھانکوٹ ابھیجیت کاپلش نے بتایا ہے کہ اگرچہ جموں کشمیر سرکار نے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کی واپس کےلئے اقدامات اُٹھائے ہیں تاہم ابھی تک ان سے کوئی رابط نہیں کیا گیا اور جونہی انہیں اس ضمن میں ہدایت موصول ہوتی ہے تو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے والوں کو وطن بھیج دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں جموں کے کئی افسران نے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد سے ملاقات کی تاہم انہیں سرکاری طور پر کوئی ایسا فرمان نہیں ملا جس میں ان کی وطن واپسی کی بات کی گئی ہو ۔ یاد رہے کہ مختلف ریاستوں میں کام کرنے والے افراد لاک ڈاون شروع ہونے کی وجہ سے پھنس گئے ہیں اور اپنے وطن واپس آنا چاہتے ہیں تاہم لاک ڈاون کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور ہوائی سروس معطل رہنے کی وجہ سے وہ اپنے گھروں کو لوٹ نہیں پارہے ہیں جبکہ کئی جگہوں پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.