کشمیر سے کورنا وائرس کے مزید 14کیسوں کی تصدیق ، جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 314تک پہنچ گئی
کیسوں میں اضافہ سے ہر سو خوف طاری ، لداخ میں بھی دو نئے کیس سامنے آئے ، تعداد 18ہو گئیں
سرینگر:کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ بیچ کشمیر سے تعلق رکھنے والے مزید 14افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 314تک پہنچ گئی ہے ۔ جموں و کشمیر میں مجموعی تعداد 314ہو گئی جن میں جموں سے54 اور کشمیر سے260 کیس ہیں ۔ لداخ یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی یہاں اب تک سامنے آنے والے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے جن میں سے 12 صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ اسی دوران کورنا وائرس کے پھیلاءو میں اضافہ سے کئی دیگر علاقوں کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور لوگوں کی نقل وحمل پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کورنا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بیچ جمعرات کو مزید 14افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 314تک پہنچ گئی ہے ۔ سرکاری ترجمان روہت کنسل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر سے مزید 14ٹیسٹ مثبت سامنے آئیں جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کیسوں کی تعداد 314تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 314 میں چارمریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ جموں وکشمیر سے 14نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔ جو سب کے سب وادی کشمیر سے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں مجموعی تعداد 314ہو گئی جن میں جموں سے54 اور کشمیر سے260 کیسز ہیں ۔ پیر کو لداخ یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی یہاں اب تک سامنے آنے والے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی ہے جن میں سے 12 صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ لداخ میں کورونا وائرس کے تازہ کیس ضلع لیہہ کے سابو اورضلع کرگل کے شاکار چکتن علاقوں سے سامنے آئے ۔ ادھر جموں کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی لاک ڈاءون کو مزید سخت کیا گیا ہے ۔ جمعرات کے روز لاک ڈاون کے 29 ویں دن ،دوسرے مرحلے کے آغاز پر پابندیاں مزید سخت کرد ی گئیں ہیں ۔ سرینگر کے تمام علاقوں کے بازار بے رونق اور سڑکیں سنسان ہیں ۔ لوگوں میں خوف اور اضطرابی کیفیت پائی جارہی ہے،اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے کترا رہے ہیں ۔ گذشتہ روز وادی میں ایک درجن سے زائد مریضوں کے ٹسٹ مثبت آنے کے بعد لوگوں میں خوف اور ڈر میں مزید اضافہ ہواہے جبکہ لاک ڈاون کے نتیجے میں وادی بھر میں ہو کا عالم رہا اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا سڑکوں کی پبلک وکمرشل ٹرانسپورٹ غائب دکانیں مقفل ہونے کے ساتھ ساتھ ہر سو خوف کے سائے دکھائی دے رہے ۔ (سی این آئی )
Comments are closed.